
حویلیاں(قادر بخش سے ) تھانہ حویلیاں کا مشہورقتل کیس کا فیصلہ اس کیس کی پیروی ممتازقانون دان ربنوازخان ایڈوکیٹ نے کی تفصیلات کےمطابق/2023/ 15/3 کو حاجی سکندر خان کو مزمان نے جرگہ میں قتل کیا تھا۔حاجی سکندر خان آف گھڑی پھلگراں قتل کیس میں فیصلہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں نے گزشتہ روز 29 جولائی کو صادر کرتے ہوئے ملزم بلال خان ولد شمعریز خان کو26 سال قید 2لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگر ملزمان عاشر خان ارشاد خان، لیاقت خان، ناظم خان کو بھی سزا کا حکم صادر فرمایا مقدمہ میں مرکزی کردار سجاد خان تاحال مفرور ہے جسکے خلاف چالان زیر دفعہ512 قبل ازیں جاری ہو چکا ہے غلام حیدر خان نے کہا الله پاک کا شکر ادا کیا اور انصاف کی جیت ہوئی ۔ غلام حیدر خان جو کیس کے مدعی ہیں اور حاجی سکندرِ خان مقتول کے بھائی ہیں کی طرف سے مقدم کی پیروی معروف قانون دان رب نواز خان ایڈوکیٹ نے کی اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔