
حویلیاں(قادر بخش سے ) ایس ایچ او حویلیاں علی خان کی شاندار کارکردگی برسرے بازار دن دیہاڑے شہر کے مصروف ترین مقام امیر معاویہ چوک میں نوجوان کاشف تنولی کو قتل کرنے والا نامزد ملزم سہیل ولد مقصود الرحمن سکنہ چہاں حال بانڈی عطائی خان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں تھانہ کے ایس ایچ او علی خان نے نامزد ملزم کو 24 گھنٹوں کے دوران گرفتار کر لیا ملزم نے کاشف تنولی نوجوان کو چار روز قبل بھرے بازار میں پسٹل سے فاہر کر کے زخمی کردیا تھا جو دو روز ایبٹ آباد کمپلیکس میں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز جاں بحق ہوگیا قبل موت کے ملزم پر 324 کا مقدمہ درج تھا گزشتہ روز زخمی کا جاں بحق ہونے کے بعد پولیس نے زیرے دفعہ 302 درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ زنی شروع کر دی جس کے نتیجے میں ملزم کو ایس۔ایچ او حویلیاں علی خان نے بمعہ نفری دوران چھاپہ زنی گرفتار کر لیا مزید انکشافات ملزم سے دوران تفتیش سامنے آنے کی توقع ہے