
حویلیاں(قادر بخش سے)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے افتخار احمد خان جدون محکمہ خوراک کے پارلیمانی سیکرٹری خیبر پختونخواہ منتخب ہوگے اس موقع پرنومنتخب پارلیمانی سیکرٹری محکمہ خوراک صوبہ خیبر پختون افتخار احمد خان جدون نے کہا یہ اللہ کے خصوصی فضل و کرم سے سے ممکن ہوا اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے بھرپور اعتماد کی وجہ ہے جھنوں نے مجھ پر اپنے بھرپور اعتماد کرتے ہوئے بڑی ذمہ داری ڈالی ہے انشااللہ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس بڑی ذمہ داری خو احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا یہ عزت میرے حلقے کے غیر مند لوگوں کو ملی ہے افتخار خان جدون نے کہا میں اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آیا تھا اور اسی جذبے کے تحت مصروف عمل ہوں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا آج ہمیں جو عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے وہ عمران خان کی بدولت ہے عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان کی مشکلات کا مدوا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے