ایبٹ آباد میں ایف آئی اے کمرشل کرائم سرکل نے 12 اگست 2025 کو بتگرام میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہنڈی/حوالہ کاروبار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

چھاپہ مار ٹیم میں ایس ایچ او ضیاء الاسلام، سب انسپکٹر طاہر خان، اے ایس آئی راحیل احمد اور ہیڈ کانسٹیبل عامر نزیر شامل تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم مشتاق احمد ولد محمد زاہل کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بٹگرام میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے دو کروڑ روپے نقدی، ہنڈی/حوالہ ٹرانزیکشن لسٹ اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والا ریکارڈ غیر قانونی مالی لین دین کے شواہد فراہم کرتا ہے اور اس کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔