
ہزارہ: ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس ہزارہ نسیم خان نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے 336 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ اس آپریشن میں انہوں نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

ایس ایچ او فیصل خان کی زیر نگرانی، یہ کارروائی رات 3 بجے جی ٹی روڈ پر انجام دی گئی، جس میں نسیم خان نے اپنی نفری کے ہمراہ کامیابی حاصل کی۔ کارروائی کے دوران ایک نئی ہنڈا سوک کار کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ایس ایچ او فیصل خان کے مطابق، برآمد کی گئی چرس کی مالیت پاکستانی مارکیٹ میں تقریباً تین کروڑ چھتیس لاکھ روپے ہے۔
پولیس حکام نے اس کامیابی کو منشیات کے خلاف جنگ میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ ایسے اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔