
سلطان پور:
ایم این اے علی اصغر خان نے سلطان پور ندی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی، دلی تعزیت کی اور اس المناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے سوگوار والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ناگہانی موت ایسا زخم ہے جس کا کوئی مداوا نہیں، تاہم حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ علی اصغر خان نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کو جلد از جلد امدادی پیکج فراہم کرے گی تاکہ ان کے غم میں کچھ حد تک کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومتی مدد ان کے دکھ میں شریک ہونے کا ایک چھوٹا سا اظہار ہے، اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
