
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی خصوصی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس نے عوامی رابطہ مہم کے تحت میرپور ہائی سکول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت ایس پی کینٹ ڈویژن راجہ محبوب نے کی، جبکہ ڈی ایس پی سراج خان، ایس ایچ او طاہر سلیم خان، معززین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں شرکاء نے علاقے میں درپیش جرائم اور دیگر سماجی و عوامی مسائل پر روشنی ڈالی اور پولیس کو تجاویز و شکایات پیش کیں۔ ایس پی کینٹ راجہ محبوب نے شرکاء کے مسائل بغور سننے کے بعد ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد پولیس عوام کے تعاون سے علاقے کو منشیات اور جرائم سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں عوامی رابطہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے
