
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل پی ایس پی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او سٹی کیڈٹ محمد نواز نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اعجاز ولد محمد ارشد سکنہ شیخ البانڈی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے تین کلو 220 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا