
ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل (PSP) کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ میرپور کی حدود جناح آباد میں پولیس اور گاڑی چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت ابرار ولد فدا محمد ساکن پشاور کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک موٹر کار GLI نمبر IDN 3750 ماڈل 2003 چوری کی تھی، جسے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔