
ایبٹ آباد( ملک بابر اعوان سے) ایبٹ آباد ایک جانب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے تباہی مچا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایبٹ آباد کے نجی شادی ہال میں قوالی نائٹ کے نام پر پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اس پروگرام میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شریک ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بے حیائی پر مبنی محفل ایبٹ آباد جیسے غیرت مند شہر کی روایات کے خلاف ہے۔
عوامی حلقوں نے پولیس اور انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ ایسی محفلوں کی اجازت نہ دی جائے اور NOC کے اجرا پر پابندی لگائی جائے۔ شہریوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں اس طرح کی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی