ایبٹ آباد(ویب ڈیسک)ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات اور ایس پی کینٹ ڈویژن راجہ محبوب کی خصوصی نگرانی میں، ڈی ایس پی میرپور سرکل سراج خان کی قیادت اور ایس ایچ او تھانہ نواں شہر عبدالوھید قریشی کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا۔

کارروائی کے دوران برہیر پر ناکہ بندی کے موقع پر ایک مشکوک موٹر سائیکل (بلا نمبر) کو روکا گیا جس پر دو نوجوان سوار تھے۔ تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 4369 گرام چرس اور 227 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے اپنی شناخت سرمد خان عرف سومی ولد جاوید اور تبارک ولد جاوید، ساکنان محلہ قلعہ نواں شہر کے طور پر کروائی۔
مزید انکشاف ہوا کہ ملزمان کا زیر استعمال موٹر سائیکل تھانہ نواں شہر میں درج مقدمہ علت 725/25 جرم 381A کا مالِ مسروقہ ہے۔ پولیس نے موقع پر موٹر سائیکل قبضے میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں جیل منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی