
مانگل (ویب ڈیسک )میں انڈر 19 ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سمیسر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحالی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ میچ جمعرات کو مانگل والی بال گراؤنڈ میں کھیلا گیا جسے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
میچ کے مہمان خصوصی کمال احمد نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 60 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہو جائیں گے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔
اس موقع پر سید مصطفی شاہ، سردار سجاد، سردار مہربان، ملک ذیشان، ثاقب اعوان، قلندر آباد پریس کلب کے صدر سید عتیق الرحمن شاہ، جنرل سیکرٹری واصب علی، ایس ایچ او تھانہ مانگل سردار دلاور، انیس مغل، عاصم خان، حاجی شیر خان سمیت دیگر معزز مہمان موجود تھے۔
ٹورنامنٹ آرگنائزر سردار شیراز نے مہمانوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا