حویلیاں پریس کلب اور حویلیاں یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات
الحمدللہ
نومنتخب عہدے دران حویلیاں پریس کلب، و حویلیاں یونین آف جرنلسٹس

حویلیاں پریس کلب اور حویلیاں یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات حماد خان صدر خاکسار نثاراحمد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے عبد الحمید تنولی سرپرست اعلی،اعجازشاہ کاظمی صدر حویلیاں یونین آف جرنلسٹس حویلیاں اسفندیار خان سیکرٹری جنرل جبکہ نذرجدون سینئر نائب صدر،زاہد قریشی نائب صدر ،خرم خان جدون جوائنٹ سیکریٹری ،فنانس سیکرٹری چوہدری عمر گل ،افس سیکرٹری ناصرخان طارق قریشی رابطہ سیکرٹری پریس کلب ،سردار آصف سینئر نائب صدر حویلیاں یونین آف جرنلسٹس ،ملک گل نواز نائب صدر ،حنیف ہزاروی جوائنٹ سیکرٹری سجاد تنولی فنانس سیکرٹری محمد شاہد آفس سیکرٹری جبکہ اخترزمان رابطہ سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس حویلیاں منتخب ہوئے الیکشن کا انعقاد تین رکنی الیکشن کمیشن کے زیر نگرانی عمل میں آیا، جن میں چیف الیکشن کمشنر حاجی قادر بخش، قاضی عزیر اور عبد الحمید تنولی تھے اس موقع پر نو منتخب صدر و دیگر عہدیداروں نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب پر عوامی اعتماد کو بحال اور مضبوط رکھنے کے لئے پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں گےنو منتخب عہدیداران نے اپنے اعتماد پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی صحافت کے فروغ، صحافیوں کے مسائل کے حل اور اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم اظہار کیا