
ایبٹ آباد کے علاقے اسلام کوٹ کے قریب ایک ٹرک الٹنے کے باعث گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق پائپ لائن متاثر ہونے سے قریبی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، جبکہ مرمتی کام جاری ہے۔
