ہر شہری کو انصاف اسکی دہلیز پر مہیا کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہداریوں میں شامل ہوتا ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ (بیورو چیف HRPDC ہزارہ ڈویژن )ریاست پاکستان میں فوری انصاف کا نظام قائم کریں محمد یونس اعوان

اور خود اپنا احتساب کریں کہ وہ کس حد تک عوام کو انصاف فراہم کر رہے ہیں رشوت لینا سرکاری اہلکار اپنے حق سمجھتے ہیں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں مسائل میں الجھانا ریاستی اداروں کا وطیرہ بن چکا ہر ادارہ اپنی ذمہداریوں کو ادا کرنے سے قاصر ہے طاقت ور قانون کو اپنی لونڈی تصور کرتا ہے جبکہ کمزور سالوں سال انصاف حاصل کرنے لئے اداروں کا طواف کر رہا ہے گڈ گورنس سے ہی ملک اور قومیں بنتی ہیں پلوں اور سڑکوں کی تعمیر سے معاشرے نہیں بنتے قانون ساز اسمبلی اپنے تحفظ کی حد تک قانون سازی کررہے ہیں چوروں ڈکیتوں اور بھتہ خوروں کا راج ہے سرے عام بندوق کی نوک پر بھتے وصول کئے جارہے ہیں شریف باعزت شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ایسے ریاستیں دیر پا نہیں چل سکتی جو قومیں اپنی کوتاہیوں کی نشاندھی کرتی ہیں پھر اپنی اصلاح کرتی ہیں وہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں سماجی تنظیم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایچ آر پی ڈی سی پاکستان معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں کی نشاندھی کرنے میں کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگا جہاں ظلم ہوگا وہاں ادارہ آواز بلند کریگا چائے وہ محکمہ یا شخصیت کتنی ہی بااثر کیوں نہ ہو مظلوم کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار اج سماجی تنظیم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایچ آر پی ڈی سی پاکستان ضلع ہری پور یوسی شاہ مقصود وی سی اخون بانڈی رہائش گاہ ملک بابو نسیم کے ہاں کے اگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا تقریب کی صدارت نائب صدر ضلع ہری پور ملک عبدالغفور نے کی جبکہ معمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ادریس اعوان ایڈووکیٹ تھے تقریب میں خصوصی طور پر تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یونس اعوان نے شرکت اور خطاب کیا اسکے علاوہ مقررین جن میں ملک ادریس اعوان ایڈووکیٹ ملک عبدالغفور اعوان ضلعی جنرل سیکرٹری فیاض خان دلزاک ڈپٹی کوارڈینٹر ملک طارق تحصیل صدر حویلیاں ساجد خان سٹی جنرل سیکرٹری حافظ بلال احمد میزبان ملک بابو نسیم تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری ضلع ہری پور ذیشان چاوید ابیٹ آباد کے نائب سردار محمد ارشد تحصیل صدر ملک اعجاز خان جنرل سیکرٹری قاضی حبیب الرحمن کوارڈینٹر سرکل کھلابٹ راجہ سلیم ڈپٹی سیکرٹری راجہ عمران پریس سیکرٹری ممتاز خان جدون حویلیاں کینٹ کے صدر بابو شاہنواز حکیم خان جدون اور اہل علاقہ کی شرکت اس موقع پر تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یونس اعوان نے ملک بابو نسیم کو یوسی شاہ مقصود کا صدر اور حکیم خان جدون کو سنئر نائب صدر مقرر کیا
