بانڈی چمیالی ایبٹ آباد (ملک بابر اعوان سے) گورنمنٹ مڈل سکول کھوکھریالہ، ویلج کونسل بانڈی چمیالی، یونین کونسل پٹن کلاں کی جانب سے ملک بھر کی طرح جشن آزادی جوش و جزبے سے منائی گئی جس میں اہل وطن کو 78ویں جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔ 14 اگست 2025 کو پاکستان کے قیام کو 78 سال مکمل ہونے پر اسکول میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ کرام، اسکول اسٹاف اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سویرا تنویر نے اپنی خوبصورت آواز میں حاصل کی۔ اس کے بعد محمد ایان تنویر، جویریہ ارشد اور مقدس ذاکر نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔

اس موقع پر استاد محترم شبیر قریشی نے پاکستان کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور بچوں میں وطن سے محبت اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید اجاگر کیا۔ تقریب کے دوران طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر کے ذریعے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

پروگرام کے اختتام پر سویرا تنویر اور عظمیٰ شمریز نے پرجوش تقاریر پیش کیں، جبکہ وطنِ عزیز کے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں