
لاہور (ویب ڈیسک ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ پارٹی یا فوٹوشوٹ کے نام پر فحاشی پھیلانا سنگین قانونی جرم ہے، غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فیصل کامران نے مزید بتایا کہ ممنوعہ فلم جوائے لینڈ کی اسکریننگ بھی شہر میں روک دی گئی ہے۔ فلم میں ایک خواجہ سرا کی محبت کی کہانی دکھائی گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام اور قانون کے منافی کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی