سچ کہتے ہیں، اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت چھپی ہوتی ہے۔ بھارتی خاتون بھومی چوہان، کچھ لمحے پہلے اداس تھیں کہ ان کی فلائٹ مس ہو گئی اور کچھ ہی منٹس کے بعد جہاز کریش کی خبر سن کے شاکڈ بھی ہوئیں اور فلائٹ مس ہونے پہ شکرگزار بھی
سچ کہتے ہیں، اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت چھپی ہوتی ہے۔ بھارتی خاتون بھومی چوہان، کچھ لمحے پہلے اداس تھیں کہ ان کی فلائٹ مس ہو گئی اور کچھ ہی منٹس کے بعدجہاز کریش کی خبر سن کے شاکڈ بھی ہوئیں اور فلائٹ مس ہونے پہ شکرگزار بھی۔ بھومی چوہان، ایک بھارتی خاتون جو برطانیہ میں مقیم ہیں، ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 کے خوفناک حادثے سے محض 10 منٹ کی تاخیر سے بچ گئیں۔ یہ پرواز 12 جون کو احمد آباد ایئرپورٹ سے گیٹوک، برطانیہ کے لیے روانہ ہونے والی تھی، لیکن بھومی ٹریفک جام میں پھنس گئی، جو آخرکار ان کی جان بچانے کا سبب بنی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں ابھی بھی کانپ رہی ہوں،” اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ وہ ایک ایسی تباہی سے بچ گئیں جس میں 241 افراد کی جان گئی۔ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر چند منٹ بعد اڑان بھرنے کے بعد ایک میڈیکل ہوسٹل میں گر کر تباہ ہو گیا، جس سے جہاز میں موجود بیشتر افراد ہلاک ہو گئے۔
