
رشوت خوری کے خلاف موثر انداز میں اواز بلند کرتے رہیں گے اداروں کی اصلاح احوال کے لئے ہر یوسی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ موجود ہے رشوت لینا سرکاری اہلکار اپنا حق سمجھتے ہیں جائز کام کے لئے بھی راستے میں روڑے اٹکا کر سائلین سے رشوت طلب کی جاتی ہے عوامی نمائندوں کی سرپرستی میں یہ گھناؤنا جرم جاری و ساری ہے صوبائی حکومت ہو یا مرکزی انکی ایماء پر سرکاری اہلکار عوام کو پریشان کر رہے ہیں اسطرح معاشرے بننے کی بجائے تباہ ہو جاتے ہیں خدا راہ سب لوگ اس برائ کے خلاف جہاد کریں تاکہ ھم اللہ کی عدالت میں سرخرو ہو سکیں کام کے بدلے رشوت طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف پرنٹ میڈیا سوشل میڈیا پر کمپین کریں نام کے ساتھ تاکہ اس کو ڈر اور خوف پیدا ہو تاریخ گواہ ہے ایسی قومیں اور معاشرے دیر پا قائم نہیں رہ سکتے صفحہ ہستی سے قدرت انہیں مٹا دیتی ہے بہت جلد ضلع ہری پور میں رشوت خوری کے خلاف واک کی جائے گی جسمیں تمام مکاتب فکر کو دعوت دی جائے گی
ان خیالات کا اظہار اج ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایچ آر پی ڈی سی ضلع ہری پور کے زیراہتمام اگاہی سیشن سے عہداران نے کیا جن میں سماجی تنظیم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایچ آر پی ڈی سی پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یونس اعوان نائب صدر ہزارہ ڈویزن ملک ارشاد اعوان کوارڈینٹر ضلع ہری پور افتاب اعوان صدر راجہ پرویز خان جنرل سیکرٹری فیاض خان دلزاک ویمن ونگ ہزارہ کی نائب صدر حنیفہ جدون تحصیل صدر ملک اعجاز خان ڈپٹی کوارڈینٹر ملک طارق سٹی صدر سیٹھ ادریس نائب صدر ذیشان جاوید جنرل سیکرٹری حافظ بلال احمد سرکل کھلابٹ کے کوارڈینٹر راجہ سلیم خان کوارڈینٹر یوسی تلوکر ملک افتخار شامل ہیں
