
حویلیاں( قادر بخش سے ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی والدہ محترمہ حویلیاں میں انتقال کر گئیں،نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام،سابق وفاقی وزیر و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن مرتضی جاوید عباسی،سابق گورنر سردار مہتاب احمد، سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پیرصابر شاہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیراز خان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد فرید، خالد پرویز اعوان، ملک قمر حسن، زبیر خان جدون،ملک حبیب الرحمن، امجداقبال تنولی ابرار خان شہیر یار نعیم، نعیم خان سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین علاقہ بھر کے عمائدین کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی نماز جنازہ حویلیاں ریلوے گراؤنڈ میں مولانا محمد سلیمان خطیب جامع مسجد اہلحدیث حویلیاں نے ادا کروائی