
حویلیاں( قادر بخش سے ) قائداعظم اور میاں نواز شریف پاکستان کے عظیم محسن ہیں،قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بچایا ہے، مسلم لیگ ن جلد خیبرپختونخواہ میں اقتدار سنبھالے گی ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں ملک طلحہ آصف،سردار کلیم نلوٹھہ،چیرمین ابرارخان،چیرمین عبد الزاق گجر،چیرمین شہریار نعیم،سردار اکمل عباسی،راشد خان لنگرہ،ملک محسن علی،ملک فرخ جاوید،ملک اظہر اعوان،سردار ممتاز،عباس اشرف،زرگل خان سلیمان خیل،گل خان،رعفران خان،عدیل چودھری،خیزر تنولی،اسد چودھری۔سردار منور،سردار توقیر،سردار عمران اور دیگر قائداعظم محمد علی جناح اور قائد پاکستان میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر حویلیاں پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں نے قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
