
حویلیاں( قادر بخش سے ) بلسلہ روز گار کمبوڈیا گیا ہوا پاکستانی پلٹ نوجوان کمبوڈیا میں جاں بحق دیوال منال کے رہائشی حماد خان ولد بنارس خان کی میت کمبوڈیا سے پاکستان گزشتہ شب پہنچ آئی ہے۔کمبوڈیا حکومت نے 10 ہزار ڈالر لاش بھیجنے کے لیے مانگا جو فیملی برداشت نہیں کر سکتی تھی۔سردار اورنگزیب نلوٹھہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے وفاقی وزیر انجینر امیر مقام کے ذریعے وفاقی حکومت کے تعاون سے بغیر کسی معاوضے کےنعش پاکستان اور پھر دیوال منال تک پہنچوائی اہلیان علاقہ و فیملی نے عوامی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ،وفاقی وزیر انجنیر امیر مقام اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا