
حویلیاں ارسلان قتل بہ سبب حادثہ کیس کا فیصلہ، ملزم سرفراز کو 4 سال قید اور 81 لاکھ روپے دیت کی سزا
تھانہ حویلیاں کی حدود میں واقع پی۔او۔ایف بیریئر نمبر 2 کے مقام پر چند سال قبل ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ارسلان نامی نوجوان ٹرک ڈرائیور سرفراز ولد نامعلوم کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گیا تھا۔
واقعے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کی قانونی پیروی ایڈووکیٹ عقیل الرحمٰن جدون اور ایڈووکیٹ سردار سجاد منال نے کی۔
تفصیلی عدالتی کارروائی کے بعد مورخہ 14 جون 2025 کو ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سرفراز کو 4 سال قیدِ با مشقت اور 81 لاکھ روپے بطور دیت (جرمانہ) ادا کرنے کا حکم صادر کیا۔
مدعیان اور مقتول کے لواحقین نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف کے اصولوں کے مطابق ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام میں مدد دے گا۔