
حویلیاں(قادر بخش سے ) فون پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ غفور نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق مورخہ 22/12/2025 کو مسماۃ نورین زوجہ حفیط اختر قوم اعوان سکنہ حویلیاں گاؤں چاندنی چوک نے سویپ زہریلہ مادہ پی کر خود کشی کی کوشش کی تھی اور پولیس کو کوئی رپورٹ نہ کی ، اور ظاہر کیا کہ متاثرہ خاتون کسی زہنی ڈپریشن کا شکار ہوئی ہے ، جو پولیس نے اپنے طور پر دریافت و تسسلی کی اور متاثرہ خاتون کا بیان لیا ، جس نے بیان دیا کہ گزشتہ 6/7 ماہ سے متاثرہ خاتون کو عامر ولد سرور سکنہ حویلیاں گاؤں چاندنی چوک بذریعہ فون بلیک میل کرتا رہا اور دھمکیاں دیتا رہا کہ اگر وہ اسکو رقم نہیں دے گی تو وہ اس کو جانی مالی و کسی قسم کا بھی نقصان دے گا جس پر ضلعی پولیس سربراہ و SP حویلیاں ڈویثزن و DSP حویلیاں کی ہدایت پر کیڈٹ عبدالغور SHO تھانہ حویلیاں نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 1144 مورخہ 25/12/2025 جرم 451/386/506/25D ٹیلی گراف ایکٹ درج رجسٹر کر کے ملزم عامر کو گرفتار کر کے بند سلاسل کیا اور گاڑی سوزوکی نمبری C-5543 ٹریلہ بھی قبضہ پولیس میں ہے۔
