
حویلیاں(قادر بخش سے )اعجاز گوہر خان سٹی پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں کا بیٹا،سابق ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر مشتاق خان تنولی کا بھتیجا، جہانزیب خان، لیاقت خان کا بھانجا حسن گوہر خان گزشتہ روز وفات پا گیا ہے جس کی نماز جنازہ گزشتہ روز گوہر آباد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی،ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان، ڈی۔آئی۔جی ہزارہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نثار صفدرخان جدون، سابق ممبر قومی اسمبلی نوابزدہ صلاح الدین، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نوابزدہ فرید صلاح الدین، سابق وفاقی وزیر زمرد خان، صدر ایوان تجارت ہزارہ ڈویژن خورشید اعظم خان، چیئرمین خالد پرویز اعوان بابو جاوید اقبال اور سول و فوجی افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر مشتاق تنولی سابق ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر سے انکے جواں سالہ بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا