
تھانہ مانگل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار چوری شدہ موٹر سائیکل، ایک گرائنڈر اور دو عدد فریم سمیت ٹیمپرنگ کے دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نصیر ولد مسکین سکنہ ٹنن، انس ولد غلام حسین سکنہ میرا اور ندیم ولد طارق سکنہ مائیاں کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے