
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) بونیر ہیلی کاپٹر حادثے میں جامِ شہادت پانے والے جری پائلٹ سردار شاہد سلطان کا تعلق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے کہیال سے تھا۔ شہید شاہد سلطان، ممتاز کاروباری شخصیت سردار طارق جان کے بھتیجے اور ایبٹ آباد کے معروف ڈاکٹر شیر افضل کے بھانجے تھے۔
سردار شاہد سلطان شہید کا خاندان بنیادی طور پر لوئر گلیات کے علاقے مالسہ سے ہجرت کر کے ایبٹ آباد میں مقیم ہوا تھا۔ ان کے والد میجر (ر) سردار سلطان بھی پاک فوج میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔ انہیں جہلم میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے مسجد جا رہے تھے۔ یوں والد کے بعد بیٹے نے بھی وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔
شہید پائلٹ سردار شاہد سلطان کی نمازِ جنازہ فرانزک کارروائی مکمل ہونے کے بعد ادا کی جائے گی