
ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں خون کی فراہمی میں تاخیر کے باعث 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین کے مطابق بچہ ارسلان ولد ذوالفقار، ساکن اوگی، پیڈز وارڈ میں زیرِ علاج تھا اور حالت بگڑنے پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر خون مہیا کرنے کی درخواست کی۔
تاہم والدین کا الزام ہے کہ بلڈ بینک انتظامیہ نے ایمرجنسی صورتحال کے باوجود خون دینے سے انکار کیا اور شرط عائد کی کہ “پہلے اسی گروپ کا خون عطیہ کیا جائے، تب ہی خون فراہم کیا جائے گا۔” والدین کے مطابق انہوں نے عملے سے بار بار التجا کی مگر شنوائی نہ ہوئی اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عملے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی اور خاندان کو ایسے صدمے سے نہ گزرنا پڑے