
ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود پاوا گاوں میں نوجوان کی پراسرار طور پر ہونیوالی تدفین کا معاملہ کاکول کے رہائشی فرحان جدون ولد فہیم جدون کی اسلام آباد میں پرسرارموت ہوئی اور بعد ازاں ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود پاوا میں لاکر دفن کیا گیااسلام آباد پولیس کی زیر نگرانی قبر کشائی کے بعد نعش کا پوسٹمارٹم کرنے کے علاوہ فرانزک کیلئے نمونے اکھٹے کر لیئے گئےگزشتہ اتوار کو ہونیوالے واقعہ کے مطابق ابرار نامی شخص کیجانب سے مبینہ طور پر ایک نعش کی تدفین پاوا گاوں میں کی گئی تھی اور یہ سارا عمل بلکل خاموشی سے کیا گیا جس پر علاقہ کے عوام کو شک ہوا اورمعاملہ ظاہر ہونے پر تحقیقات ہوئیں تو پتہ چلا کہ مذکورہ نوجوان فرحان خان جدون ولد فہیم خان جدون کاکول ایبٹ آباد کا رہاشی تھا اور اپنی بیوی کے ہمراہ اسلام آباد تھانہ شمس کالونی کی حدود میں واقع فلیٹ میں رہاش پذیر تھا اور اسلام آباد میں حال ہی میں نیدرلینڈ سے واپس اپنی بیوی کے ہمراہ آیا ہوا تھا متوفی کے بھائی عیان جدون ولد فہیم خان جدون کی مدعیت میں تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں پولیس کے مطابق مرنے والے نوجوان فرحان کے ورثاء کو شک ہے کہ اسکی طبعی موت نہیں ہوئی جس پر ورثاء نے تحقیقات کا مطالبہ کیا 7دسمبر کے مذکورہ واقعہ کے بعد بدھ کے روز اسلام آباد پولیس کی موجودگی میں اسلام آباد سے آنیوالی ٹیم نے نعش کا پوسٹمارٹم کیا اور نعش سے فرانزک ٹیسٹ کیلئے مختلف نمونے حاصل کئیے
