
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک )ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی خصوصی ہدایات پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول و کالج بگنوتر میں منشیات کے نقصانات اور ان کے تدارک کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی ایس پی گلیات امتیاز خان، ایس ایچ او بگنوتر احسن شکور، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب میں کہا کہ منشیات صحت کے ساتھ ساتھ معاشرتی بگاڑ اور جرائم کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہیں، اس لیے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف جہاد میں پولیس کا ساتھ دے۔

ڈی ایس پی گلیات امتیاز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایبٹ آباد پولیس عوام کے تعاون سے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایس ایچ او بگنوتر احسن شکور نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ تعلیم پر توجہ دے کر معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

شرکاء نے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کے اقدامات کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر منشیات کے خاتمے میں عملی کردار ادا کریں گے