
ضلعی پولیس (ویب ڈیسک)سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل پی ایس پی کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز اور ٹارگٹڈ ایکشن کے ذریعے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔
تین رکنی گروہ گرفتار، چوری شدہ گاڑیوں کی بیٹریاں برآمد
ایس ایچ او تھانہ لورہ امتیاز خان کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھمبیر اور دیگر مقامات سے گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد وسیم ولد محمد اسماعیل سکنہ کرم ایجنسی، اظہر شاہ ولد زراب شاہ اور سیف اللہ ولد لال جان ساکنان بہارا کہو شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بیٹریاں بھی برآمد کر لیں۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔