
ایبٹ آباد( ملک بابر سے) ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر کی حدود بیرن گلی کھڑی کے مقام پر مسافر سوزوکی وین نمبر LEE-7130 خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں ماریہ دختر شبیر (25)، فاطمہ دختر سرور (33/34)، زوالفقار عرف پپو ولد حسین (45)، زبیر ولد زوالفقار (23)، یاسر ولد خلیل (38) اور اختر ولد نامعلوم (35) شامل ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ کھائی کی گہرائی کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
