
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) — اسپیس ایکس نے اپنے جدید اسٹار شپ راکٹ کی 10ویں ٹیسٹ پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ یہ پرواز 26 اگست 2025 کو ٹیکساس کے اسٹار بیس سے لانچ کی گئی، جس دوران راکٹ نے پہلی بار آٹھ ڈمی سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ مدار میں تعینات کیں۔ سپر ہیوی بوستر خلیجِ میکسیکو میں جبکہ اسٹار شپ بھارتی سمندر میں محفوظ لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ ماہرین کے مطابق یہ مشن اسپیس ایکس کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے جو مستقبل میں چاند اور مریخ پر انسانی مشنز کی راہ ہموار کرے گا اور ری یوزایبل اسپیس ٹیکنالوجی کے خواب کو حقیقت کے قریب لائے گا۔