
اج یوسی سلہڈ ابیٹ آباد ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایچ آر پی ڈی سی پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یونس اعوان تحصیل حویلیاں کے صدر ساجد خان حویلیاں پریس کلب کے ممتاز صحافی طارق قریشی کوارڈینٹر یوسی سلہڈ اقراء سلیم کی ڈھیری میرا حذیفہ میڈیکل سنٹر میں ایم ڈی ڈاکٹر فرمان اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر اکرام سے ایک باضابطہ میٹنگ کا انعقاد یوسی سلہڈ کی کوارڈینٹر اقراء سلیم کے ذریعے انعقاد پزیر ہوا میٹنگ میں یوسی سلہڈ کے مستحق یتیم اور بیواؤں کو فری علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیۓ ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا جسکے مطابق مزکورہ یوسی میں ہیومن رائٹس میل کی دس رکنی ٹیم کا انتخاب پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا اور اسکے بعد فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے جن میں ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ مستحق لوگوں کو فری دستیاب ہونگے اور انہیں صحت فری کارڈ مہیا کئے جائیں گے اس موقع پر تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یونس اعوان اور سنئر صحافی طارق قریشی تحصیل صدر ساجد خان نے ڈاکٹر فرمان اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر اکرام کی عوامی خدمات پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا
